Skip to main content

An instrument that controls sugat ...new invention


کراچی(قدرت نیوز) ماہرین طب نے تحقیق کے بعد خودکار انسولین پمپ تیارکرلیا ہے جو انسانی جسم میں انسولین کم ہونے کی صورت اور ضرورت کے مطابق انسولین فراہم کرے گا۔خودکار پمپ مصنوعی لبلبے کے طور پر کام کرے گا جوخون میں شوگر کے تناسب کی جانچ کرسکے گا، یہ بات سرسید اسپتال کے پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر زمان شیخ  نے ذیابیطس کے عالمی دن پر ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انھوں نے کہا کہ شعبہ طب میں خود کار انسولین پمپ کی تیاری ایک انقلاب ہے اس پمپ کی تیاری پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کیلیے بہت بڑی خوشخبری ہے انھوں نے بتایا کہ خودکار پمپ جلد ہی پاکستان میں بھی متعارف کرادیا جائے گا جس کے بعد ذیابیطس کے مریضوں کے علاج میں آسانیاں پیدا ہوجائیں گی۔خود کار پمپ (ڈیوائس) کو مریض کے پیٹ پر لگادیاجائے گا اس میں 2 باریک سوئیاں ہوں گی جو پیٹ میں داخل کی جائیںگی ان میں سے ایک سوئی24 گھنٹے انسانی جسم کے خون میں شوگر کی جانچ کرے گی، جسم میں انسولین کی کمی پر دوسری سوئی حسب ضرورت جسم کو انسولین فراہم کرے گی  اس پمپ کے استعمال سے کسی نقصان کا احتمال نہیں، امریکا میں اس پمپ کے علاوہ انسولین انہیلر بھی استعمال کیا جارہا ہے جس سے مریض حسب ضرورت انجکشن کی بجائے انسولین لے سکتے ہیں، پاکستان میں ذیابیطس کی وجہ سے سالانہ 88 ہزار اموات رپورٹ ہورہی ہیں ان میں 52 ہزار خواتین اور35 ہزار مرد شامل ہیں۔ملک میں2 کروڑ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں  جبکہ دنیا بھر میں 28کروڑ 50 لاکھ افراد اس مرض کا شکار ہیں، ذیابیطس کے مرض میں لاپروائی کی وجہ سے مریضوں کو پیچیدگیوں کا سامنا ہے جس میں فالج کا حملہ ، امراض قلب، ریٹنا (آنکھوں کے پردے) اور گردوں کا متاثر ہونا شامل ہے،ذیابیطس کے مرض میں پاکستان دنیا کا ساتواں ملک ہے جہاں شوگر کے مریضوںکی تعداد بڑھ رہی ہے۔پاکستان میں شوگر کے مرض سے خواتین کی شرح موت زیادہ ہے، بچوں میں موٹاپا سنگین مسئلہ بن رہا ہے، موٹاپا بھی ذیابیطس کے مرض کی علامت ہے  بچوںکو جنک فوڈز اور سافٹ ڈرنکس پلانا خطرناک ہے،غیر متوازن غذا کھانے، فاسٹ فوڈ اور زیادہ مقدار میں میٹھا کھانا اس مرض کی بنیادی وجوہات ہیں، مرغن غذائیں، تیل اور چکنائی بھی اس مرض کا سبب ہے شہری خود کو بسیاری خوری سے بچائیں، شہری طرززندگی تبدیل کرکے کئی امراض پر قابو پاسکتے ہیں خواتین و حضرات اور بچوں کو بھی چہل قدمی کی عادت اپنانی چاہیے ، یومیہ چہل قدمی اور ورزش کی عادت کو معمول بناکر شوگر پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Lahore woman dies after fake doctor administers wrong injection

https://ift.tt/2ELGyzg LAHORE: A woman died on Saturday after being given a wrong injection by a fake doctor in Kahana locality of Lahore.The woman's husband, Shahzad, claims the doctor gave his wife, who was suffering from fever, the wrong injection which resulted in... from GEO TV - Pakistan https://ift.tt/2vbnwTv

New York's vanishing shops and storefronts: 'It's not Amazon, it's rent'

http://ift.tt/2l2HYyo New York's vanishing shops and storefronts: 'It's not Amazon, it's rent' Click here

A football lover’s guide to Moscow

“I follow the Moskva, down to Gorky Park..”If you have grown up in the 90s you'd be familiar with these lines from the Scorpions’ hit single ‘Winds of Change’. I didn't know what that line meant until I came to Moscow. Moskva is a river... from GEO TV - Sports https://ift.tt/2tEFdH8