بیوٹی پارلرز بیماریوں کی آماہ جگاہ بن گئے
22 مارچ 2015
-
-
-
اسلام آباد(قدرت نیوز) گلی کوچوں میں کھلے ''بیوٹی پارلرز'' ہار سنگھار کی بجائے بیماریوں کی آماہ جگاہ بن کر رہ گئے۔ غیر معیاری کیمائی اجزاءاور آلودہ آلات کا مسلسل استعمال خواتین کو مہلک ترین بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے بڑھے شہروں میں بیوٹی پارلروں کا پھیلا جال حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کر رہا ہے اس پر قانون حرکت میں آتا ہے نہ ہی کوئی ایسی کوئی اتھارٹی ہے جو ان پر گرفت کر سکے۔ کیمیکل والی مہندی سے لے کر فیس واش تک ایسے بے شمار اجزائ ہیں جو جلد کو بری طریقے سے جھلسا دیتے ہیں گورا بننے کی خواہش بعض اوقات خواتین کو بیماریوں میں مبتلا کر دیتی ہے۔ کیل مہاسوں کے علاج کے لئے مستند ڈاکٹروں سے رجوع کیا جانا چاہئے۔
Comments
Post a Comment