ایڈیلیڈ(قدرت
نیوز) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ اگر شین
واٹسن کا کیچ ڈراپ نہ ہوتا تو شائد پاکستان یہ میچ جیت لیتا۔ تفصیلات کے
مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ سٹیو سمتھ
اور شین واٹسن نے بہترین کھیل پیش کیا اور اس پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
وہاب ریاض کی باﺅلنگ نے شدید پریشان کیا اور اگر ان کے گیند پر شین واٹسن
کا کیچ پکڑا جاتا تو اس میچ کو جیتنا انتہائی مشکل ہو جاتا اور پاکستان بھی
فتح حاصل کر سکتا تھا۔ سیمی فائنل میں بھارت سے ٹاکرے سے متعلق سوال کے
جواب میں کلارک کا کہنا تھا کہ اس میچ میں بھی یہی حکمت عملی ہو گی کہ
پریشر نہ لیا جائے اور مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں جا کر بہترین کھیل پیش
کر کے فتح حاصل کریں۔
https://ift.tt/2ELGyzg LAHORE: A woman died on Saturday after being given a wrong injection by a fake doctor in Kahana locality of Lahore.The woman's husband, Shahzad, claims the doctor gave his wife, who was suffering from fever, the wrong injection which resulted in... from GEO TV - Pakistan https://ift.tt/2vbnwTv
Comments
Post a Comment