Skip to main content

India had fixed quater final

بھارت نے کوارٹر فائنل فکسڈ کرلیا تھا ،صدر آئی سی سی

میلبرن ( قدرت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے صدر مصطفی کمال نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل بھارت نے پہلے سے فکسڈ کرلیا تھا بھارت کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد میلبرن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مذکورہ ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میں امپائرز کے فیصلے پہلے سے طے کرلئے گئے تھے اور یہ معاملہ آئی سی سی کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مصطفی کمال نے متنازعہ امپائرنگ پر عہدہ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی بنگلہ دیشی ذرائع نے میڈیا پر سامنے آنے والے تبصرے میں انہوںنے کہاکہ آئی سی سی صدر کی حیثیت سے جو مجھے کہنا ہوگا آئندہ اجلاس میں کہوں گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ میں عہدہ چھوڑ دوں ۔ان کے بقول کوارٹر فائنل میں انتہائی غیر معیاری تھا اور ایسا لگتا ہے کہ ان کے گراﺅنڈ میں آنے سے قبل ہی سب کچھ طے کرلیا گیا تھا آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نہیں بلکہ انڈیا کرکٹ کونسل بن چکی ہے انہوںنے کہاکہ میں انڈین کرکٹ کونسل کی نمائندگی نہیں کرسکتا اگر کسی کے مسلط کردہ نتائج قبول نہیں کرسکتا

Comments

Popular posts from this blog

Pakistani computer scientist Dr Umar Saif appointed UNESCO chair for ICTD

https://ift.tt/2H8Ka4t Dr Umar Saif, the man behind Punjab’s digital age, has been named UNESCO Chair for Information and Communication Technology for DevelopmentWorld-renowned Pakistani computer scientist Dr Umar Saif has been appointed as the United Nations... from GEO TV - Pakistan https://ift.tt/2qHFasD

Marihuana (1935)

Marihuana (1935)