دبلی پتلی ماڈل گرلز پرپابندی لگنے والی ہے؟
24 مارچ 2015
-
-
-
France is considered the center of fashion industry around the globe.
The french parliament is considering to pass a law that will put some
lower limit on reducing weight on Models. Israel had already put a ban
on under weight models. According to medical science if the height of
woman is seven inch than her minimum weight should be 120 pounds.
پیرس فرانس جسے دنیا بھر میں فیشن اور اسٹائل کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
فیشن کا ایک اور تاریک پہلو سامنے آرہا ہے جس
کے تحت دبلی پتلی خواتین کو
گلیمرائز کیا جاتا ہے چنانچہ فرانسیسی پارلیمنٹ ایک ایسے قانون پر غور کر
رہی ہے جس کے تحت ماڈلنگ کرنے والی خواتین اور لڑکیوں کے لیے وزن کا کم از
کم معیار مقرر کیا جائے گا،اگر ایسا قانون بن گیا یعنی صدر فرینکوائس
ہالینڈ کی حکومت نے اس کی تائید کردی تو ایسی ماڈلنگ ایجنسیوں اور فیشن
ہاؤسز کو جو مقررہ وزن سے ہلکی ماڈل گرلزملازم رکھیں گے۔ اس تنا ظرمیں
اسرائیل پہلے ہی ’’ انڈر ویٹ‘‘ اور ’’ انڈر ایج‘‘ ماڈلز پر پابندی لگا چکا
ہے جب کہ اٹلی اور اسپین بھی اس قسم کے قانون پر غور کر رہے ہیں۔ اس سلسلے
میں فرینچ اسمبلی کی ایک رکن اولیو یرو یران کا کہنا ہے کہ اگر ہم قانون نہ
بھی بنائیں تو ہم ایک ایسی ہیلتھ پالیسی شروع کر سکتے ہیں جس کے ذریعے
ایسے مریضوں کی تعداد کم کی جا سکے جو دبلے پتلے پن کی بیماری اینوریکسیا
میں مبتلا ہیں۔ ادھر فرانس کے متعلقہ حلقوں میں جو معیار گردش کر رہا ہے اس
میں تجویز کیا گیا ہے کہ ایک خاتون جس کا قدپانچ فٹ سات انچ ہو اس کا وزن
کم از کم 120 پونڈ ہونا چاہیے مگر اس کا آخری تعین فرانس کے صحت کے حکام
کریں گے جو ہڈیوں کے سائز کے اعتبار سے اس میں کمی بیشی کرسکتے ہیں۔ مجوزہ
قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو 83 ہزار ڈالر جرمانے اور چھ ماہ
قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔
Comments
Post a Comment